عدنان صدیقی کی نواز شریف سے ملاقات، عامر لیاقت کا طنزیہ تبصرہ

May 18, 2022

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے معروف اداکار عدنان صدیقی کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات پر تبصرہ کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت نے عدنا صدیقی کو بھائی اور دوست کہتے ہوئے طنزیہ تبصرے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار عدنان صدیقی نے اتوار کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی تھی۔

عدنان صدیقی کا ملاقات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اُن کی نواز شریف کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، وہ اپنی فلم ’دم مستم‘ کے حوالے سے یہاں آئے تھے، وہ لندن میں اپنی فلم کی پروموشن کر رہے ہیں، نواز شریف کو دعوت دینے آئے تھے کہ ہماری فلم آ کر دیکھیے، ہم نے بہت محنت کی ہے۔‘

عدنان صدیقی نے مزید بتایا کہ ’ملاقات کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی سینما کے لیے بہت کچھ سوچ رہے ہیں، ملاقات کے دوران فلموں کی پالیسیز پر بھی بات چیت ہوئی۔‘