برطانیہ: توانائی بل بڑھنے سے مہنگائی کی شرح 9 فیصد پر جاپہنچی

May 18, 2022

فوٹو: فائل

برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد پر جاپہنچی، یہ شرح گزشتہ 40 برس میں سب سے زیادہ ہے۔

لندن سے برطانوی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانیہ میں مہنگائی میں اضافہ توانائی بل بڑھنے کے باعث ہوا۔

گزشتہ ماہ اوسط گھرانے کے بجلی اور گیس کے بلوں میں سالانہ 700 پاؤنڈ کا اضافہ ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روس، یوکرین جنگ کے سبب کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

برطانوی ادارہ برائے قومی شماریات کے مطابق کھانے پینے کے علاوہ ٹرانسپورٹ اور مشینری کے اخراجات بھی بڑھے ہیں۔

اپریل سے وی ٹی اے کی شرح واپس 20 فیصد پر آنے سے کیفے اور ریسٹورنٹ میں اشیا بھی مہنگی ہوئی ہیں۔