فرح خان اور احسن جمیل گجر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیش رفت

May 19, 2022

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے اعلیٰ حکام سے فرح خان کی طلبی کے نوٹس ارسال کرنے کی درخواست کردی ہے، فرح خان کی فوری طلبی کے لیے مقامی ایڈریس پر کال اپ نوٹس ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے فرح خان کیس میں مختلف ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے دونوں ملزمان کے خلاف ریکارڈ کے حصول کے لیے 100 سے زائد مراسلے جاری کیے تھے، مراسلے سرکاری اور نجی اداروں کو ارسال کیے گئے تھے۔