وزیراعظم شہباز شریف کے آج دورۂ کراچی کا امکان

May 20, 2022

وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ مختلف وفود سے ملاقاتیںکریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شپ یارڈ کا دورہ اور تقریب میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تاجروں اور (ن) لیگ کے وفود سے وزیراعلیٰہاؤس میں ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم کے دورۂ کراچی کے موقع پر کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر خصوصی اجلاس بلائے جانے کا بھی امکان ہے۔