پونم ڈھلون کی بیٹی والدہ کے نقش قدم پر، فلمی دنیا میں آنے کیلئے تیار

May 20, 2022

1970 کے عشرے کے آخری سالوں بالخصوص 1980 کے عشرے کے دوران بالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں میں ہیرؤئن کا کردار ادا کرنے والی سینئر اداکارہ پونم ڈھلون کی بیٹی پلوما اب اپنی والدہ کے نقش قدم پر چل پڑی ہیں اور وہ جلد ہی اپنا بالی ووڈ کیریئر شروع کرنے والی ہیں۔

آونیش برجاتیا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں وہ سنی دیول کے بیٹے راج ویر دیول کے مدمقابل امکانی طور پر بطور ہیروئن سامنے آئیں گی۔

اس حوالے سے پونم ڈھلون نے اپنی بیٹیپلوما ٹھاکریا کی کیریئر کی ابتدا پر اپنے انسٹاگرام پر پلوما کی تصاویر کے ساتھ خصوصی پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے بیٹی کو اس کے نہایت ہی اہم کیریئر شروع کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

پونم ڈھلون نے پوسٹ میں کہا کہ تمہاری سخت محنت، کمٹمنٹ اور صلاحیت کا یہ انعام ہے۔ خدا تمہیں بڑی کامیابی دے اور تم ہمیشہ جگمگاؤ۔ تمہارے لیے محبتیں اور تم پر فخر کرتی تمہاری ماں۔

پونم کے اس پوسٹ پر ان کے پرستاروں اور دوستوں نے مبارکبادی۔ جن میں گلوکارہ الکا یاگنک اور پروڈیوسر انو رنجن بھی شامل ہیں۔