بیرونی طاقتوں کو بتانا چاہتا ہوں، انقلاب آرہا ہے، مراد سعید

May 20, 2022

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ بیرونی طاقتوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ انقلاب آرہا ہے۔

سوات کے علاقے بریکوٹ میں جلسے سے خطاب میں مراد سعید نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں میگا پروجیکٹس کی منظوری عوام کے لئے تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی طرف تاریخی مارچ میں امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بیرونی سازش سے بنی حکومت غلامی کی حکومت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں بیرونی طاقتوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ انقلاب آرہا ہے۔