عامر لیاقت چوتھی شادی کررہے ہیں؟

May 21, 2022

تین شادیوں میں ناکام ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی چوتھی شادی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے سنگین الزامات کے بعد سے عامر لیاقت حسین سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی اُنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ نے ناصرف اُن پر سنگین الزامات لگائے بلکہ اُن کی نازیبا ویڈیوز بھی لیک کیں جس کے بعد عامر لیاقت نے اپنی دونوں سابقہ بیویوں بشریٰ اور طوبہ اور موجودہ بیوی دانیہ سے معافی مانگتے ہوئے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

اب سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کی ایک نئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کے ساتھ ایک خاتون بھی موجود ہے۔

ٹک ٹاک ویڈیو کے ڈائیلاگز کچھ اس طرح کے ہیں کہ ’جس میں عامر لیاقت خاتون سے کہہ رہے ہیں کہ اُنہیں آج تک اُن کے جیسی خاتون نہیں ملی۔‘

ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ’عامر لیاقت، اس خاتون سے چوتھی شادی کریں گے۔‘

دوسری جانب عامر لیاقت کی جانب سے ویڈیو پر ابھی تک کوئی ردّعمل سامنے نہیں آیا ہے اور اُن کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی یہ ویڈیو موجود نہیں ہے۔