• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے میری شادیوں سے بچاؤ: عامر لیاقت کی اپیل

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اُنہیں مزید شادیوں سے بچانے کے لیے اپیل کردی۔

سوشل میڈیا پر ایک خاتون کا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ عامر لیاقت حسین سے شادی کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کررہی ہیں۔

خاتون کی پیشکش پر ردّعمل دینے کے لیے عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے خاتون کے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی۔

عامر لیاقت حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بھائی! ایک اور خاتون راستے میں ہے۔‘

اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے میری شادیوں سے بچاؤ۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’چوتھی بیوی بننے کی خواہش مند بھی سامنے آگئیں۔‘

واضح رہے کہ ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے خاتون نے کہا تھا کہ ’میں عامر لیاقت حسین سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہوں اور میں اُن سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔‘

خاتون نے کہا تھا کہ ’مجھے بچپن سے ہی عامر لیاقت حسین بہت پسند ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ مجھے وہ مل جائیں۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’عامر لیاقت حسین مجھ سے شادی کرلیں تو میں اُنہیں ہاتھ کا چھالا بنا کر رکھوں گی۔‘

قومی خبریں سے مزید