حکومت کی طرف سے اعلان جنگ ہے تو ہماری طرف سے بھی ہے: فواد چوہدری

May 21, 2022

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہحکومت کی طرف سے اگر اعلان جنگ ہے تو ہماری طرف سے بھی اعلان جنگ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہشیریں مزاری پر تشدد کیا گیا، کپڑے پھاڑے گئے اور بہیمانے طریقے سے گاڑی میں لے جایا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہاس کو گرفتاری نہیں اغواء کہا جائے گا، ہمیں نہیں پتہ کہ وہ اس وقت کہاں ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اب اگر لڑائی ہونی ہے تو لڑائی ہی ہونی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ حکومت اتنی بوکھلا گئی ہے کہ پہلا وار ہماری خاتون لیڈر پر کیا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ شیریں مزاری ملک کا سرمایہ ہے، ان کو بہیمانہ طریقے سے گھسیٹ کر اغواء کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زمین پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی۔

اسلام آباد پولیس نے بھی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے شیری مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔