امریکا: مشتعل شخص نے بیوی، ساس اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

May 21, 2022

امریکی ریاست ٹیکساس میں مشتعل شخص نے بیوی، بیٹی اور ساس کو قتل کرنے بعد خودکشی کرلی۔

امریکی میڈیا رپورٹکے مطابق ہلاک افراد کی باضابطہ شناخت نہیں ہوئی ہے، تاہم یہ پاکستانی بتائے جارہے ہیں۔

ٹیکساس پولیس چیف کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں 4 لاشیں پڑی تھیں، جائے وقوع سے خود کار پستول برآمد ہوا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹکے مطابق میاں بیوی میں طلاق کا معاملہ کئی ماہ سے چل رہا تھا، واقعے میں یقینی طور پر گھریلو تشدد کا پہلو ہے۔