وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چین پہنچ گئے

May 22, 2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ چین کے اپنے پہلے دورے پر گوانگژو پہنچ گئے ہیں۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج پاک چین سفارتی تعلقات کو 71 برس مکمل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کے اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ وی سے ملاقات ہوگی، جس میں پاک چین تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے عوام کو سفارتی تعلقات کے 71 برس مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہر دور میں مستحکم پاک چین دوستی نسل در نسل مزید توانا ہوچکی ہے۔