شہباز شریف، آصف زرداری ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

May 22, 2022

وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اہم شخصیت سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے ملے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کا ایک دھڑا الیکشن میں فوری جانے کی تجویز پر رضامند ہے، نواز شریف، مریم نواز سابقہ حکومت کا بوجھ نہ اٹھانے کے حق میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں اتحادی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ قبل از وقت انتخابات یا معاشی مسائل کے حل تک اقتدار میں رہنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف معاشی مسائل حل کرنے اور الیکشن مقرر وقت پر کرانے کے حق میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت اگلے 48 گھنٹے میں فیصلہ کرکے آصف علی زرداری کو مطلع کردے گی۔