حیدر آباد میں چیف آف آرمی انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کے میچز شروع نہ ہوسکے

May 23, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) انتظامی نااہلی کے باعث حیدر آباد میں چیف آف آرمی انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کے میچز شروع نہ ہوسکے،ٹیمیں میدان میں موجود تھیں اورکھلاڑیوں کا گرمی سے برا حال تھا۔گراؤند میںپینے کے پانی کا کوئی انتظام تھانہ ٹرف پر پانی، اس ساری صورتحال کے باوجود کھلاڑی کھیلنے کے لیے تیار تھے مگر حکام نے مقابلے شروع کرانے سے انکار کردیا۔