خاتون سمیت 5 ملزم گرفتار، 68 کلو منشیات برآمد

May 23, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) اے این ایف کی اسلام آباد میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی3 کاروائیوں میں خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ملزمان سے 68.5کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی ۔ اسلام آباد ائرپورٹ پر قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے دوحہ روانہ ہونیوالے سرگودھاکے رہائشی غلام مصطفٰی نامی مسافر کے قبضے سے مٹھائی کے ڈبوں میں چھپائی گئی 1.3کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ اسلام آباد، موٹروے ٹول پلازہ کے قریب اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف راولپنڈی کی مشترکہ کارروائی میں کارسے 43.2 کلوگرام چرس اور18کلو افیون برآمد کر لی گئی، بونیر کے رہائشی اکبرخان، نور رحمان اور اقصی نامی خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیرینا ہوٹل کے قریب ریاض خان نامی ملزم کے قبضے سے 6کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے گئے۔