راکھی کے نئے عاشق کی گرل فرینڈ سامنے آگئی

May 23, 2022

راکھی ساونت کے نئے بوائے فرینڈ کی گرل فرینڈ منظرِ عام پر

بھارتی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کے نئے بوائے فرینڈ کی گرل فرینڈ منظرِ عام پر آگئی۔

ایسا لگتا ہے کہ راکھی ساونت کی زندگی کبھی بھی ڈرامے سے خالی نہیں رہی لیکن بعض اوقات یہ یقینی طور پر پریشان کُن ہوسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز راکھی ساونت کو ایک خاتون کا فون آیا جنہوں نے اپنی شناخت روشینہ دلاوری کے نام سے کی۔

روشینہ نے راکھی کو بتایا کہ عادل خان درانی جنہیں وہ اپنا نیا بوائے فرینڈ کہہ رہی ہیں، وہ دراصل 4 سال سے اُن کے ساتھ محبت کے رشتے میں ہیں۔

روشینہ نے راکھی کو عادل کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کے بارے میں مزید بتایا اور راکھی سے کہا کہ وہ عادل سے دور رہیں۔

اس حوالے سے بھارتی خبر رساں ادارے نے سوشل میڈیا پر روشینہ نامی خاتون سے رابطہ کیا اور اس حوالے سے پوچھا تو اُنہوں نے یہی کہا کہ وہ عادل کی گزشتہ 4 برس سے گرل فرینڈ ہیں اور وہ دونوں اب بھی ساتھ ہیں۔

دوسری جانب عادل خان نے بتایا کہ روشینہ اُن کی سابقہ گرل فرینڈ ہیں اور اب اُن کا اُس کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔

اسی طرح راکھی ساونت نے بھی عادل کی حمایت میں ہی بیان دیا اور ساتھ ہی جلد شادی کرنے کا اعلان بھی کیا۔

دریں اثناء سوشل میڈیا پر روشینہ دلاوری کی عادل کے ساتھ ایک تصویر بھی وائرل ہورہی ہے جوکہ روشینہ کے انسٹاگرام پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال راکھی ساونت نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ساتھ علیحدگی کی خبر سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ رتیش اور میں نے اب الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راکھی ساونت نے مزید کہا تھاکہ بگ باس شو کے بعد بہت کچھ ہوا ہے، میں کچھ چیزوں سے لاعلم تھی جو میرے قابو سے باہر تھیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ہم نے اپنے اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی اور چیزوں کو کم کرنے کی کوشش کی لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ بہتر ہے کہ ہم دونوں آگے بڑھیں اور دوستانہ طور پر الگ الگ اپنی زندگیوں سے لطف اندوز ہوں۔