• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت کے شوہر پہلی بار منظرِ عام پر

بھارتی متنازع اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ راکھی ساونت کے شوہر رتیش کی تصویر پہلی بار منظرِ عام پر آگئی۔

بھارت کے سوشل میڈیا پیجز پر بگ باس کے سیزن 15 کا ایک پرومو شیئر کیا جارہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت کے شوہر نے بگ باس کے گھر میں دولہا بن کر انٹری دی۔


وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت بگ باس کے گھر میں آرتی (پوجا) کی تھال لیے کھڑی ہیں اور اتنی دیر میں اُن کے شوہر سہرا باندھ کر انٹری دیتے ہیں۔

راکھی ساونت اپنے شوہر کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’12 ملکوں کی پولیس اور پورے بھارت کے عوام آپ کا انتظار کررہی ہے۔‘

ویڈیو میں راکھی کے شوہر کا چہرہ نظر نہیں آرہا جبکہ اُن کے شوہر کو دیکھ کر گھر میں موجود دیگر کنٹسٹنٹ حیران رہ جاتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی خبر رساں ادارے کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ راکھی ساونت کے شوہر رتیش ہیں۔

یاد رہے کہ سال 2019ء میں راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ رتیش نامی شخص کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں تاہم اُنہوں نے اپنے شوہر کی کوئی تصویر نہیں دِکھائی تھی۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت نے بگ باس کے سیزن 14 کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کے شوہر پہلے ہی شادی شدہ تھے اور ایک بچے کے باپ بھی ہیں جس کے بارے میں انہیں شادی کے بعد پتہ چلا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید