ابوظبی: ریسٹورنٹ میں گیس سیلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 100 زخمی

May 23, 2022

ابوظبی کے ایک ریستوران میں گیس سیلنڈر دھماکے کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق گیس سیلنڈر دھماکے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گیس دھماکے سے 6 رہائشی عمارتوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔ متاثرہ عمارتوں کے رہائشیوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔