رابعہ بٹ، جمائمہ گولڈ اسمتھ کے حق میں بول پڑیں

May 24, 2022

فوٹو، فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ، عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلم میکر جمائمہ گولڈ اسمتھ کے حق میں بول پڑیں۔

رابعہ بٹ کا سوشل میڈیا پر جمائمہ گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کی وائرل ہونے والی ویڈیوز پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ردِ عمل میں لکھا کہ’مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ،جمائمہ گولڈ اسمتھ کا اس سب سے کیا تعلق ہے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ’مجھے یہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر یہ سب کرنے کی کوئی ایک اچھی وجہ بتادیں۔‘

خیال رہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنان نے لندن میں جمائمہ گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کیا ہے۔