انٹر بینک میں ڈالر 201.40، اوپن مارکیٹ میں 202 روپے کا ہوگیا

May 25, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ، انٹر بینک میں ڈالر 70پیسے تک اور اور اوپن مارکیٹ میں 80پیسے تک مزیدمہنگا ہو گیا ، یورو کی قیمت قیمت بھی بڑھ گئی لیکن پاؤنڈ کی قیمت گھٹ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 70 پیسے کے اضافے سے 200.60 روپے سے بڑھ کر 201.30 روپے اور قیمت ٖفروخت 60پیسے کے اضافے سے 200.80 روپے سے بڑھ کر 201.40 روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 30پیسے کے اضافے سے 200.70 روپے سے بڑھ کر 201.00 روپے اور قیمت فروخت 80پیسے کے اضافے سے 201.20 روپے سے بڑھ کر 202.00 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یور و کی قیمت خرید 1.50 روپے کے اضافے سے 211.50 روپے سے بڑھ کر 213.00 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے 214.00روپے سے بڑھ کر 215.00 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 2 روپے کی کمی سے 250.00 روپے سے کم ہو کر 248.00 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے 253.00 روپے سے کم ہوکر 252.00 روپے ہو گئی۔