پاکستان کو مستحکم معاشی بنیادوں پر دیکھنا چاہتے ہیں، نیڈ پرائس

May 25, 2022

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو مستحکم اور مضبوط معاشی بنیادوں پر کھڑا دیکھنا چاہتا ہے۔

واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے امریکا پاکستانی پارٹنرز سے مل کر کام جاری رکھے گا۔

پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے پاکستان میں امریکی سفیر کی عمران خان سے ملاقات کے بارے میں ٹھوس بیان دینے سے گریز کیا۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکی سفیر نہ صرف حکومتی شخصیات بلکہ اپوزیشن، بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملتے ہیں۔