‎عمران خان اسلحہ کے زور پر اسلام آباد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب

May 25, 2022


وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہعمران خان اسلحہ کے زور پر اسلام آباد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں آج جو ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار صرف عمران خان ہیں، عمران صاحب جہاد نہیں فساد کررہے ہیں۔

‎اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں خانہ جنگی کی سازش کی قیادت عمران صاحب کررہے ہیں، عمران صاحب ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔

‎وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بندوق، بم اور گولہ بارود سے انتشار پھیلانے نہیں دیں گے، حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کی پابند ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ گولیاں چلانے، جلاﺅ، گھیراﺅ کے رویے سیاسی نہیں، سیاسی سرگرمیوں اور لشکرکشی کے درمیان واضح لکیر کھینچنا ہوگی۔