• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹہ: ہجرت کر کے آنیوالے پرندوں کے شکار پر پابندی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کمشنر حیدر آباد ڈویژن نے ہجرت کر کے آنے والے پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مہاجر پرندوں کے شکار کے لیے جال لگانے سمیت دیگر طریقوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ٹھٹہ، سجاول اور دیگر اضلاع میں پرندوں کے شکار پر پابندی 13 ستمبر سے 11 دسمبر تک عائد رہے گی۔

نوٹیفیکشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پابندی ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ لائف حیدر آباد ڈویژن کی سفارش کے بعد عائد کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید