بھارتی حکومت کی طاقت کی پالیسی کے نتائج اچھے نہیں ہونگے: محبوبہ مفتی

May 25, 2022

فائل فوٹو

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہبھارتی حکومت کی طاقت کی پالیسی کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

محبوبہ مفتی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے، جموں کشمیر میں پہلے بھی کئی لوگوں کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عمر قید اور پھانسی سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوا بلکہ اور الجھ گیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کی طاقت کی پالیسی سے حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں۔