شاہ رخ خان کو گھر کے کن معاملات میں دخل دینے کی اجازت نہیں؟

May 26, 2022

فوٹو، فائل

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ گھر کے کچھ معاملات ایسے ہیں جن میں مجھے دخل دینے کی بالکل اجازت نہیں ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میری اہلیہ، انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان مجھے اپنے گھر ’منت ہاؤس‘ کی تزین و آرائش کے معاملے میں بالکل بھی دخل دینے کی اجازت نہیں دیتیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے گھر کے لیے جو بھی سامان خریدا گیا ہے، وہ سب میری بیوی گوری نے خریدا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ گوری نے مجھ سے کہا ہے کہ مجھے گھر کی تزین وآرائش کے معاملے میں دخل دینے کی اجازت نہیں ہے، کیونکہ وہ خود ایک شاندار ڈیزائنر ہیں۔

اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جیسے کہ جب بھی میں چاہوں جاکر ٹیلی ویژن خرید کر لاؤں اور جس کمرے میں چاہوں رکھ دوں یا کسی بھی جگہ پر رکھ دوں، کوئی مجھ سے سوال نہیں پوچھتا اور خدا کی قسم یہ سچائی ہے۔

خیال رہے کہ شاہ رخ اپنی فلم ’پٹھان‘ کے ساتھ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار جان ابراہم کے ساتھ اسکرین پر اپنی شاندار واپسی کے لیے تیار ہیں۔

سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔