• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان نےچھتری سے اپنا چہرہ کیوں چھپایا؟

 بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی چھتری کے پیچھے چھپے ہوئے  چہرے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق، شاہ رخ خان جب 7 نومبر بروز اتوار دہلی سے ممبئی پہنچے اور نجی کلینا ایئر پورٹ کے باہر پاپرازی فوٹوگرافرز سے ایک بڑی سیاہ چھتری کے پیچھے چھپتے ہوئے اپنی گاڑی میں بیٹھے۔

شاہ رخ خان کے ہمراہ ان کے باڈی گارڈ بھی تھے جو ان کی گاڑی کے قریب کھڑے تھے، جب کہ ایک اور نامعلوم شخص نےانہیں میڈیا کی نظروں سے بچانے کے لیے چھتری کے پیچھے چھپا کر گاڑی میں بٹھایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اُن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لیا گیا تھا۔

تازہ ترین