گرفتاریوں کیخلاف درخواست، عدالت کا سپریم کورٹ کے آرڈر پر عمل کا حکم

May 26, 2022

پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست کی سماعت میں عدالت نے سپریم کورٹ کے آرڈر پر عمل درآمد کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کارکن کامران ملک اور دیگر کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالتی حکم پر 23 افراد کو ضمانتی بانڈ لے کر چھوڑا، 37 کو جیل بھجوایاگیا۔