• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب پر حملے خود مختاری، علاقائی سالمیت کیخلاف اور قابل مذمت ہے، وزیراعظم

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیر اعظم شہبا ز شریف نے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کی  اور اسے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ان اقدامات سے خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس نازک گھڑی میں برادر ملک سعودی عرب کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام، سلامتی اور افہام و تفہیم کیلئے مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

قومی خبریں سے مزید