• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ: محکمہ خوراک کو نجی گوداموں پر چھاپے اور گندم سیل کرنے سے روک دیا گیا

محکمہ خوراک کو نجی گوداموں پر چھاپے مارنے اور گندم سیل کرنے سے روک دیا گیا۔ 

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں محکمہ خوراک کی کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس کے دوران محکمہ خوراک کو نجی گوداموں پر چھاپے مارنے اور گندم سیل کرنے سے روک دیا گیا۔ 

فلور ملز مالکان کی درخواست ایڈووکیٹ قربان ملانو نے دائر کی تھی۔ وکیل کے مطابق محکمہ خوراک نے سیزن کے دوران گندم کی خریداری نہیں کی۔ 

وکیل نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک اب پرائیوٹ لوگوں کی خریدی ہوئی گندم اٹھا رہا ہے، حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری میں تاخیر سے کاشتکاروں کا نقصان ہوا۔ 

 عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ پرائیوٹ لوگوں کی نہ گندم اٹھائی جائے اور نہ ہی گودام سیل کی جائے۔ 

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 اگست تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید