توشہ خانہ ایکٹ نافذ ہونے کے مہینوں بعد بھی قواعد نہ بن سکے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ ایکٹ 2024 پر عملدرآمد شروع ہی نہ ہوسکا۔
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 19 اپریل 2024 کو توشہ خانہ ایکٹ نافذ ہوا، تاحال قواعد نہ بن سکے، جس کے باعث توشہ خانہ ایکٹ جزوی طور پر غیر مؤثر ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ 5 نومبر 2025 کو معاملہ حکومت کے نوٹس میں لایا گیا جس کا تاحال جواب نہ ملا۔ کابینہ ڈویژن آڈٹ اعتراضات کا جواب دینے میں ناکام رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ توشہ خانہ قواعد کی تیاری اور نوٹیفکیشن کا عمل فوری مکمل کیا جائے۔