• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر آکاش قتل کیس، دو مشتبہ افراد زیر حراست

ڈاکٹر آکاش - فوٹو: سوشل میڈیا
ڈاکٹر آکاش - فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی پولیس نے ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

دونوں افراد پر ڈکیتی اور سہولت کاری میں ملوث ہونے کے شبے کا اظہار کیا گیا ہے۔ 

گزشتہ روز کراچی کے علاقے تین تلوار پر ڈاکوؤں نے بینک سے رقم نکلوانے والے ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول بینک سے رقم نکال کر دوسرے بینک جارہا تھا، گاڑی جب بینک کے پاس رکی تو ڈاکو پیچھے سے آگئے، بینک کے گارڈ نے گولی چلائی تو ڈاکوؤں نے بھی گولیاں چلادیں۔

بتایا جارہا ہے کہ 28 سالہ ڈاکٹر آکاش دو سال سے جناح اسپتال میں ڈیوٹی دے رہے تھے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر آکاش کے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پولیس ڈاکٹر آکاش قتل کیس پر کام کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید