آزاد جموں و کشمیر کے سیکریٹری داخلہ گفتار حسین نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کا اصل مقصد پاکستان مخالف بیانیے کو ہوا دینا ہے۔
راولاکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گفتار حسین کا کہنا تھا کہ طلبہ، خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کا لبادہ اوڑھ کر دھونس، بلیک میلنگ اور پروپیگنڈے کی سیاست کو مستقل ہتھیار بنایا جارہا ہے۔
سیکریٹری داخلہ آزاد جموں کشمیر کا کہنا تھا کہ تاجروں کو دھمکیاں دینا زبردستی بازار بند کروانا کالعدم تنظیم کا وتیرہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ میں شرپسندوں نے معصوم شہریوں پر بلااشتعال اندھا دھند فائرنگ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام شاہراہوں کی مکمل کلیئرنس تک آپریشن جاری رہے گا، غیور عوام نے شرپسندوں کا انتشاری ایجنڈا مکمل مسترد کردیا ہے۔