جنسی ہراسانی کے الزامات پر جانی ڈیپ کا عدالت میں جواب

May 26, 2022

امریکی معروف اداکار جانی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ، امبر ہرڈ کی جانب سے لگائے گئے گھریلو تشدد اور جنسی ہراسانی کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے۔

اداکار جانی ڈیپ نے گزشتہ روز سابقہ ​​اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا۔

انہوں نے خود پر لگنے والے الزامات کے جواب میں کہا کہ ’مجھ پر لگائے گئے گھریلو تشدد اور جنسی ہراسانی کے الزمات نہایت سفاکانہ ہیں۔‘

58 سالہ، مشہور زمانہ فلم ’پائریٹس آف دی کیریبیئن‘ کے اداکار جانی ڈیپ نے کہا کہ ان سے منسوب یہ سب ہی الزامات غیر حقیقی اور عجیب و غریب کہانیاں ہیں۔

انہوں نے 7 ججز پر مشتمل بینچ کے سامنے ان الزامات کو خوفناک، مضحکہ خیز، ذلت آمیز، دردناک، ناقابل تصور حد تک سفاکانہ اور جھوٹا قرار دیا۔

واضح رہے کہ 58 سالہ جانی ڈیب کی 36 سالہ امبر ہرڈ سے 2015ء میں شادی ہوئی تھی جو کہ صرف 2017ء تک ہی چل سکی تھی۔

امبر ہڑد نے 2016ء میں اپنے شوہر جانی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام لگاتے ہوئے اُن کے خلاف مقدمے کا آغاز کیا تھا۔

یاد رہے کہ معروف ہالی ووڈ فنکاروں جانی ڈیپ اور سابقہ اہلیہ، امبر ہرڈ کے کیس کی 6 ہفتوں تک چلنے والی طویل سماعت ختم ہونے کے قریب ہے۔