• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتک عزت کیس، کبھی کسی خاتون پر بھی کوئی تشدد نہیں کیا، جونی ڈیپ

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ اداکار جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف امریکی عدالت میں دائر کردہ اپنے ہتک عزت کے کیس میں بیان حلفی ریکارڈ کرواتے ہوئے عدالت کو بتایا ہے کہ انہوں نے سابق اہلیہ تو کیا، کبھی کسی خاتون پر بھی کوئی تشدد نہیں کیا۔جونی ڈیپ کی جانب سے دائرہ کردہ کیس کا ٹرائل 13 اپریل سے ریاست ورجینیا کی کاؤنٹی فیئر فیکس کی عدالت میں شروع ہوا تھا۔ٹرائل کی سماعت 7 رکنی جیوری ارکان کر رہے ہیں جب کہ 4 اضافی ارکان بھی جیوری کا حصہ ہیں۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مذکورہ کیس میں جونی ڈیپ کی بہن سمیت متعدد گواہ بھی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں اور 19 اپریل کو جونی ڈیپ نے پہلی بار بیان حلفی ریکارڈ کروایا۔ جونی ڈیپ نے بیان حلفی ریکارڈ کرواتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے امبر ہرڈ پر تو کیا، کبھی کسی دوسری خاتون پر بھی کوئی تشدد نہیں کیا۔اداکار نے تسلیم کیا کہ ان دونوں کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے مگر ساتھ ہی کہا کہ انہوں نے کبھی خود امبر ہرڈ پر ہاتھ نہیں اٹھایا۔جونی ڈیپ نے اہلیہ کی جانب سے جنسی اور جسمانی تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر جھوٹا قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ سابق اہلیہ کی جانب سے جنسی اور جسمانی تشدد کے الزامات ان کے لیے پریشانی کا باعث ہیں اور وہ انہیں سن کر صدمے میں چلے گئے تھے۔انہوں نے بیان حلفی کے پہلے دن دعویٰ کیا کہ انہوں نے آج کبھی کسی خاتون پر کسی طرح کا کوئی تشدد نہیں کیا۔جونی ڈیپ کی جانب سے بیان حلفی ریکارڈ کرائے جاتے وقت امبر ہرڈ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔بیان حلفی کے موقع پر جونی ڈیپ نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا جب کہ انہوں نے اپنے بالوں کو پونی سے باندھ رکھا تھا اور وہ بظاہر مطمئن نظر آئے۔دوران سماعت ان کی سابق اہلیہ امبر ہرڈ سفید لباس میں دکھائی دیں اور وہ اپنے وکلا سمیت دیگر افراد سے بات خوشگوار موڈ میں بات بھی کرتی دکھائی دیں۔

دل لگی سے مزید