مودی سرکار کا فاشزم کشمیریوں کو حق سے روک نہیں سکتا، ڈاکٹر جمال ناصر

May 27, 2022

راولپنڈی (جنگ نیوز ) بھارتی عدالت کی طرف سے حریت رہنماء یاسین ملک کو عمر قید کی سزا حق و انصاف کا قتل عام ہے ، وہ طویل عرصے سے کشمیر کی آزادی کے لئے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ،بھارتی کٹھ پتلی عدالتیں حریت پسند رہنمائوں کو سزائیں دے کر تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتیں۔ان ا قدامات سے نوجوانوں میں نیا جوش اور ولولہ پیداہو گا ۔ان خیالات کا اظہار صدرپاکستان گرین ٹاسک فورس و چیئرمین قمر جہاں فاؤنڈیشن ڈاکٹر جمال ناصر نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کا فاشزم کسی صورت کشمیریوں کو ان کے حق آزادی سے روک نہیں سکتا ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اب دنیا بھر میں آشکار ہورہی ہیں،غاصب حکمران بے نقاب ہو چکے ۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو دی جانے والی سزا تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور بھارتی حکمرانوں کے لیے اعتراف شکست کے مترادف ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہاکہ یاسین ملک نے سزا کے خوف سے کسی قسم کی کوئی معافی نہ مانگ کر کشمیری عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ،کشمیری یاسین ملک کی آواز بن چکے ہیں، قربانیوں کا یہ سفر آزادی کی منزل کے حصول تک جاری رہے گا۔