پنجاب میں شدید گرمی، آج سے اسکولوں کی چھٹی 11 بجے ہوگی

May 27, 2022

محکمہ تعلیم پنجاب نے شدید گرمی کے پیش نظر صوبے کے اسکولوں میں اوقات کار آج سے کم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

رپورٹس کے مطابق اسکولوں کی چھٹی آج سے 11 بجے ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام اسکول گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث یکم جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔