روس یوکرین کے مشرقی ریجن ڈونباس میں نسل کشی کر رہا ہے، یوکرینی صدر

May 27, 2022

فائل فوٹو

یوکرین کےصدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر یوکرین کے مشرقی ریجن ڈونباس میں نسل کشی کرنے کا الزام عائد کردیا۔

گورنر ڈونباس کا کہناہے کہ ڈونباس کے شہر سیویرو ڈونٹسک کےنواح میں شدید لڑائی جاری ہے، روسی فوج بغیر وقفے کےروزانہ شیلنگ کرکے شہر کو تباہ کررہی ہے۔

دوسری جانب سیویرو ڈونٹسک کےمیئرکا کہنا ہے کہ سیویروڈونٹسک میں تقریبا 1500افراد ہلاک ہوچکےہیں جبکہ تقریباً 13ہزار شہری شہر میں موجود ہیں۔

سیویرو ڈونٹسک میں 60 فیصد رہائشی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔