محب مرزا کا بھارتی فلموں میں پاکستانی گانے کاپی ہونے پر ردِ عمل

May 27, 2022

محب مرزا، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا نے بھارتی فلموں میں پاکستانی گانے کاپی ہونے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

محب مرزا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی فلموں میں پاکستانی گانے کاپی ہونے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ یار حد ہوگئی ہے یہ بھارت کتنے اور پاکستانی گانے چھاپے گا۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’یہ ناقابلِ یقین بات ہے، ذرا بھارتی فلموں کے بجٹ پر نظر ڈالیں اور چوری دیکھیں!‘

محب مرزا نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں حال ہی میں ایک بھارتی فلم میں پاکستانی گلوکار ابرارالحق کے مشہور گانے’نچ پنجابن‘ کے کاپی ہونے پر افسوس کااظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ ہدایتکار کَرن جوہر کی جانب سے ابرارالحق کے گانے ’نچ پنجابن‘ کو چوری کر کے اپنی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ میں استعمال کیا گیا ہے۔