عمران خان اور حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کریں، طاہر محمود اشرفی

May 27, 2022

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ عمران خان اور حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کریں۔ سیاستدان میثاق معیشت کریں، ہنگامہ آرائی اور جتھہ بازی سے پاکستان کا نقصان ہوگا۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک بھر میں آج پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر یوم خودداری و رواداری منایا گیا، دین ایک دوسرے کیلئے برداشت پیدا کرنےکا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کی پاسداری کرنے میں ہی ملک کی بھلائی ہے۔

طاہرمحمود اشرفی کا کہنا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو سزا دینا بھارت کی بزدلانہ اور شرم ناک کارروائی ہے، ہم اس کی مذمت کرتےہیں۔