یاسین ملک کو عمر قید پر او آئی سی کا اظہار تشویش

May 28, 2022

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

حریت رہنما یٰسین ملک کی پاکستانی لڑکی مشعال حسین سے شادی کیسے ہوئی؟


او آئی سی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میںکہا گیا ہے کہ یاسین ملک اہم ترین کشمیری لیڈر ہیں جو آزادی کی پُرامن جدوجہد کی قیادت کررہے ہیں۔ کشمیریوں کی حقیقی جدوجہد ِآزادی کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے۔

تنظیم کی جانب سے بھارت سے تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم فوراً بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔








واضح رہے کہ بھارتی عدالت نےکشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو 19مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔