گھر سے 45 تولہ زیورات، نقدی چوری، 4 گاڑیاں، 24 موٹرسائیکل اڑالئے گئے

May 28, 2022

اسلام آبا دا(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی، اسلام آباد میں درجنوں وارداتوں میں 45تولے سونے کے زیورات، لاکھوں کی نقدی ،قیمتی موبائل کے علاوہ 4گاڑیاں اور 24موٹر سائیکل اڑا لیے گئے ۔لٹ جانے والوں میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ تھانہ ترنول کے علاقے میں کرنل عثمان کے گھر کے تالے توڑ کر 45تولہ طلائی زیورات اور پانچ لاکھ روپے اڑا لیے گئے۔ تھانہ گولڑہ کے علاقے میں عدنان،کراچی کمپنی کے علاقے میں غلام علی ، شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے نصیر اللہ، عاطف عباسی، کھنہ کے علاقے میں کانسٹیبل خالد پرویز کے موٹرسائیکل اور تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں محمد علی سے کار، کھنہ کے علاقے میں شہزاد کی کار چور لے اڑے ۔تھانہ گولڑہ کے علاقے میں سفیر شاہ سے موٹرسائیکل نون کے علاقے میں فرخ سے موبائل ،بھارہ کہوکے علاقے میں شمشیر کی دکان میں داخل ہونے والے تین مسلح ڈاکوؤں نے موبائل اور نقدی،کھنہ کے علاقے میں احمد حسن اور اسکے تین دوستوں میں موبائل ونقدی اور موٹرسائیکل ،سبزی منڈی کے علاقے میں ملک عمران سے موبائل اور نقدی، نون کے علاقے میں احتشام سے موبائل چھین لیاگیا۔تھانہ گولڑہ کے علاقے میں اویس کے باروچی نے گھر سے تین لیپ ٹاپ، شالیمار کے علاقے میں ناصر شاہ کی جیب سے موبائل، کھنہ کے علاقے میں ملازمین علی محمداور مقبول نے حنیف خان کی گائے چوری کرلی ، تھانہ سہالہ کے علاقے میں راستہ پوچھنے کے بہانے افتخار سے نقدی چھین لی گئی ۔ملزمان نے مدعی کو تشددکانشانہ بھی بنایا اور اے ٹی ایم سے پیسے بھی نکلوالیے۔ تھانہ وارث خان کی حدود سے جمشیداختر کی گاڑی، بنی سے عبداللہ کی گاڑی، تھانہ وارث خان کی حدود سے محمدآصف، شبیرحسین، محمد اشفاق،نیو ٹاؤن سے سیدمجتبی،اسد جمیل،صادق آبادسے احسن انیس، خرم پرویز، کامران،سیف ،ویسٹریج سے شہزادہ،سول لائن سے مرزا عمر،امداد حسین،ائر پورٹ سے عثمان غنی،ائر پورٹ سے محمد وقاص، دھمیال سے عدنا ن کے موٹر سائیکل نا معلوم چور لے اڑے جبکہ تھانہ رتہ امرال کی حدود سے ولی اللہ سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل، موبائل فون اور 50 ہزار روپے چھین لیے گئے۔تھانہ وارث خان کی حدود سے آصف کا موبائل فون، نیو ٹاؤن سے محمد سعد کے کمرے سے 5 موبائل فون اور لیپ ٹاپ،صادق آباد سے شریف مسیح کا موبائل فون اور نقدی، شفیق کا موبائل فون، کینٹ سے وقار کا سامان مالیت3 لاکھ روپے،نصیر آبادسے محمد زمان کا موبائل فون، محسن کا موبائل فون، سول لائن سے نعمان کے گھر سے 10 ہزار روپے اور 4 موبائل فون، سول لائن سے احمد کے گودام سے 15مرغے، ویلڈنگ پلانٹ اور جوتے بنانے والی مشین چور لے اڑے۔ تھانہ گنج منڈی کی حدود سے عمران کی دکان سے اسلحہ کی نوک پر 32ہزار روپے اور گاہک سے 3ہزار روپے، محمد وسیم سے 55ہزار روپے اور نور کا موبائل فون، پیرودہائی سے شہریارکا موبائل فون، نیو ٹاؤن سے عرفان انجم کا موبائل فون اور 60ہزارروپے، عبیداللہ کا موبائل فون، رضا خان کا موبائل فون، منیر احمدکا موبائل فون، نصیر آبادسے اجمل خان سے گن پوائنٹ پر 60 ہزار روپے اوردو موبائل فون، ریس کورس سے تجمل سےگن پوائنٹ پر80 ہزار روپے چھین لیے گئے، تھانہ رتہ امرال پولیس کو محمدعاقب نے درخواست دی کہ چوہدری یاسر مجھ سے گاڑی امانت لی جو اب واپس نہیں کررہا۔ تھانہ ویسٹریج پولیس کو فرح نے درخواست دی کہ25 مئی کو میں نے بینک سے چیک کیش کروا کر رقم5 لاکھ روپے کاؤنٹر سے حاصل کر کے جب کرسی پر گنتی کرنے کیلئے بیٹھی جہاں ساتھ والی کرسی پر ایک نا معلوم شخص بیٹھا ہوا تھا جس نے مجھے کہا کہ نوٹ پھٹا ہوا ہے اسی دوران اس نے مجھ سے5 لاکھ روپے والی کاپی لی اور اس میں سے 230000 روپے دھوکہ سے نکال لئے اور 270000 روپے مجھے واپس کر کے فرار ہو گیا۔