ایچ بی ایل واٹس ایپ پر مکمل فیچر بینکنگ شروع کرنیوالا پہلا بینک

June 21, 2022

کراچی(جنگ نیوز ) حبیب بینک واٹس ایپ پر "مکمل فیچر" بینکنگ سروسز شروع کرنے والا پاکستان کا پہلا بینک بن گیا۔ یہ سہولت کلاؤڈ کمیونیکیشن سروس فراہم کرنے والے E.Ocean کےتعاون سےتیار کی گئی ہے۔بینک کی کنورسیشنل بینکنگ اپنے کلائنٹس کو E.Ocean کے WhatsApp Business پلیٹ فارم کے ذریعے 2021 میں فراہم کی گئی تھی۔ سروس کے استعمال کیلئے بینک کلائنٹس کو رجسٹرڈ موبائل نمبر سے ایچ بی ایل کے واٹس ایپ نمبر (021-111-111-425) پر رابطہکرنے کی ضرورت ہے۔ بینک اب پہلے سے پیش کی جانے والی معلوماتی خدمات کے علاوہ، خدمات کا "مکمل فیچر" سیٹ بینک کے صارفین کو ادائیگی/مالی لین دین کرنے کے قابل بنائے گا۔ ان لین دین / خدمات میں انٹر بینک فنڈز ٹرانسفر ،انٹرا بینک فنڈز ٹرانسفر ،موبائل ریچارج بشمول پری پیڈ پوسٹ پیڈ،یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی اور عارضی بلاک /ان بلاک ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کی سہولتیں شامل ہیں۔اس موقع پر بینک کے چیف انوویشن اور فنانشل آفیسر ابرار احمد میر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کلائنٹس کے لیے واٹس ایپ پلیٹ فارم کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرجوش ہیں۔ 2 بلین سے زیادہ صارفین کے ساتھ WhatsApp فوری بنیادی بینکنگ ضروریات کو پورا کرنے کا ایک بے مثال موقع فراہم کرتا ہے۔اس موقع پر الطاف صدیقی ڈائریکٹر آف پروڈکٹس E.Ocean نے کہا کہ ای اوشن کے لیے یہ انتہائی فخر کا لمحہ ہے ہم ایچ بی ایل کو واٹس ایپ پر اپنے صارفین کیلیے اپنی نوعیت کی پہلی مکمل فیچر بینکنگ سروس شروع کرنے میں سہولت فراہم کرر ہے ہیں۔