ابوظبی سے موصول ترسیلات زر میں 29 فیصد کی نمو ریکارڈ

June 22, 2022

اسلام آباد (اے پی پی) ابوظبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.3 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.091ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.3 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 844.2 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،مئی میں ابوظہبی سے ترسیلات زرکاحجم 97.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جواپریل میں 136.4 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 92 ملین ڈالرتھا۔