سونا فی تولہ 100 روپے سستا

June 22, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1833 ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں100روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ47ہزار150روپے ہو گئی اسی طرح 86روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ26ہزار157روپے پر آ گئی\۔