الیکشن ترمیمی ایکٹ اور احتساب ترمیمی ایکٹ نافذ

June 23, 2022

پارلیمنٹ سے منظور کیے جانے کے بعد الیکشن ترمیمی ایکٹ 2022 اور قومی احتساب بیورو ایکٹ 2022 قانون کا حصہ بن گئے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 75 کی شق 2 کے تحت پارلیمنٹ میں دونوں قوانین منظور کیے گئے ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کے منظور کردہ دونوں بلوں کو دستخط کے بغیر واپس بھجوا دیا تھا۔

دونوں بلوں کی منظوری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے لی گئی تھی۔ مشترکہ اجلاس سے منظوری کے دس دن کے اندر منظور شدہ دونوں بل خود بخود قانون بن گئے۔