کالام میں لاہور سے آئی خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش

June 23, 2022

سیاحتی مقام کالام میں لاہور سے آئی ہوئی ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کالام میں سیاح خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی، جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے سیاح جوڑے کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا، جس کی تفتیش جاری ہے، جبکہ ہوٹل کے مالک کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے ہاتھ میں تیز دھار آلہ تھا، مزاحمت پر ملزم نے مجھے زخمی کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کا واقعہ 18 جون کو پیش آیا تھا۔