چونترہ کے علاقہ میں سرچ آپریشن6 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

June 24, 2022

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) تھانہ چونترہ کے علاقہ کھنگر میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کر کے 6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں فلک شیر،بلال شہزاد،زربہادر،بلال اکثر، محمد بلال اور محمد علی شامل ہیں، ملزمان سے 5کلاشنکوف، دورائفلیں ، پسٹل، میگزیز اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمدہوئیں۔ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اورقبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔