قربانی کے جانوروں کی خریدو فروحت کیلئے گیارہ مقامات مختص

June 24, 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) عیدالاضحیٰ پر ضلع راولپنڈی میں قربانی کے جانوروں کی خریدو فروحت کیلئے گیارہ منڈی میویشیاں/سیل پوائنٹس لگیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے تحت اے سی کینٹ کی نگرانی میں بھاٹہ چوک میں منڈی لگے گی۔ راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی نگرانی میں اڈیالہ روڈ اور چکری پر دو سیل پوائنٹ لگیں گے۔ گوجرخان میں کیٹل مینجمنٹ کمپنی اور سی او یونٹ گوجرخان کے زیر اہتمام اے سی گوجرخان کی نگرانی میں گلیانہ روڈ پر سیل پوائنٹ ہوگا۔مری میں اسسٹنٹ کمشنر مری کی نگرانی میں جھیکا گلی اور لوئر بازار مری میں دو پوائنٹس ہوں گے۔ٹیکسلا میں بھی اے سی ٹیکسلا کی نگرانی میں شریف ہسپتال اور ٹمبر مارکیٹ سنڈے بازار میں دو پوائنٹس ہوں گے۔کلر سیداں میں مینگل بائی پاس ،کوٹلی ستیاں میں چھورا بازار جبکہ کہوٹہ میں تنگی روڈ پر قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں لگیں گے۔