ظہیر عباس بدستور آئی سی یو میں ہیں، بھائی صغیر عباس

June 24, 2022

سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کے بھائی صغیر عباس نے کہا ہے کہ ظہیر عباس بدستور آئی سی یو میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ظہیر عباس کے گردوں کی تکلیف میں کمی نہیں آئی، گردوں کی تکلیف کی وجہ سے ظہیر عباس ڈائیلیسز پر ہیں۔

صغیر عباس نے کہا کہ ظہیر عباس کو آج بھی آکسیجن کے ذریعے سانس دی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ظہیر عباس سے دو دن پہلے بیٹی نے ویڈیو پر چند منٹ بات کرائی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظہیر عباس کی طبیعت میں مکمل بہتری نہیں آئی، دعاؤں کی درخواست ہے۔