دوران سفر خواتین کی حفاظت کیلئے پاکستان ریلوے کی ایپ متعارف

June 24, 2022

پاکستان ریلوے نے دوران سفر خواتین کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ’سفر سہیلی‘ کے نام سے ایپ متعارف کروائی ہے۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن محمد حنیف گل کی ہدایت پر سی ای او کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ایپ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سفر سہیلی ایپ کا تفصیلی جائزہ لیا، ایپ کے لیے ضروری اشیاء کی نشاندہی بھی کی گئی۔

اجلاس میں ڈی سی او ذیشان شہزاد، ڈی ای ای محمد اکبر شاہ اور ڈی ایس ٹی ای علی نواب خان شریک ہوئے۔