سلمان خان نے سیف کی بیٹی سارہ کو فلم دینے سے کیوں انکار کیا؟

June 25, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے سلمان خان نے سیف علی خان کی بیٹی و اداکارہ سارہ علی خان کو فلم دینے سے انکار کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پرانٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ ’آئی آئی ایف اے‘ کی تقریب کے دوران بنایا گیا سلمان خان اور سارہ علی کا ایکدلچسپ ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے۔

سارہ علی خان نے تقریب میں اسٹیج پر کھڑے سلمان خان سے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’میں سلمان انکل کے ساتھ ایک برانڈ لانچ کرنے جارہی ہوں‘۔

یہ سُن کر سلمان خان کے چہرے تاثرات تبدیل ہوگئے جبکہ تقریب میں موجود حاضرین کی جانب سے قہقہوں کی گونج آنے لگی۔

سلمان خان نے بھی انکل کہنے کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اب تمہاری فلم گئی‘ جس پر سارہ نے حیران ہوکر پوچھا کہ ’کیوں؟‘

اداکار نے کہا کہ ’اگر میں تمہیں اپنی فلم میں لیتا تو ہیروئن کا کردار دیتا لیکن اب تم نے تو سب کے سامنے مجھے انکل کہہ دیا‘۔